3

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ایک ٹکے کا ترقیاتی کام نہیں کروا سکے ،ملک فیروز جوئیہ

کندیاں:ن لیگ کے سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ نے کہاہے مسلم لیگ عوام کے حقوق کی خاطر اپوزیشن کے پنجوں میں بیٹھ کر بہترین کردار ادا کررہی ہے ، انھوں نے کیاکہ میانوالی میں مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں اربوں کے ترقیاتی کام کروا ئے جبکہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی حکومت میں ہونے کے باوجود عوام کیلئے کوئی کام نہیں کر رہے ۔ عوام کو صرف طفل تسلیاں ہی دے رہے ہیں حلقے میں ابھی تک ایک ٹکے کا ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں