3

عوام آئندہ عام انتخابات میں حکمران جماعت سے انتقام لیں گے ،وارث کلو

جوہرآباد:پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں نے پاکستان کے غریب عوام کو غربت، مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں ،وزیراعظم نے معاشی و اقتصادی بحالی کے بلند و بانگ دعوے کئے لیکن عملی طور پر اُن کی کارکردگی گیس، پٹرول، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لگا کر اُنکی قیمتیں بڑھانے تک محدود ہے ۔ عوام باشعور ہیں انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں حکمران جماعت سے انتقام لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں