7

سپیشل ایجوکیشن سنٹر خوشاب میں معذور افراد کی بھرتی کی منظوری

جوہرآباد:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خوشاب اعجاز احمد بھٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر خوشاب میں خالی آسامیوں پر حکومت کی پالیسی کے مطابق معذور افراد کی ڈیلی ویجز پر بھرتی کی منظوری دی ۔فوکل پرسن بلاینڈ محمد مسعود کے مطالبہ پر ڈیلی ویجز ملازمین کو محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی کرانے اور خصوصی افراد کے دیگر مسائل کو حل کرنے پر غور کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں