5

سرگودھا یونیورسٹی :ایم اے تاریخ سوشل ورک،نفسیات کے نتائج کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا یونیورسٹی نے ایم اے تاریخ پارٹ ون،ایم اے سوشل ورک پارٹ ون اورایم ایس سی نفسیات کے پہلے سالانہ امتحان (2018ئ)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،ستمبر 2018 ء میں منعقد ہونے والے ایم اے تاریخ پارٹ ون کے امتحان میں کُل282امیدواروں نے حصہ لیاجس میں151امیدوار کامیاب اور126ناکام ہوئے ،یوں کامیابی کا تناسب54.32فیصد رہا۔ایم اے سوشل ورک پارٹ ون کے امتحان میں کُل 5امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 3امیدوار کامیاب اور2ناکام ہوئے ،یوں کامیابی کا تناسب 60.00فیصد رہا۔ایم ایس سی نفسیات پارٹ ون کے امتحان میں کُل105امیدوار نے حصہ لیا جس میں62امیدوار کامیاب اور43ناکام ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں