3

این آر او کا خواب دیکھنے والے غلط فہمیاں دور کر لیں،جویریہ ظفر آہیر

جوہرآباد:قومی اسمبلی کی رُکن جویریہ ظفر آہیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی خوشحالی اور اقتصادی بحالی کے ایجنڈ ا پر کام کر رہی ہے اور انشاء اﷲ حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے ، حکومتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے والے محض مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر گامزن ہیں،اُنھوں نے کہا کہ ماضی میں قومی خزانے پر بیدردی سے ہاتھ صاف کرنیوالے قانون کے شکنجے میں ہیں اور اُن سے قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ این آر او کا خواب دیکھنے والے اپنی غلط فہمیاں دور کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں