4

گرین میانوالی سکیم کے تحت میانوالی شہر میں شجر کاری کی رنگارنگ تقاریب کا انعقاد

میانوالی (آرسی نیوز)گرین میانوالی سکیم کے تحت میانوالی شہر میں شجر کاری کی رنگارنگ تقاریب کا انعقاد ۔وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ما ہی پرو ری سردار محمد سبطین خان نے میانوالی شہر میں مختلف مقاما ت پر پو دے لگا کر گرین میانوالی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات ، ما ہی پرو ری اورجنگلی حیات سردار محمد سبطین خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیرا عظم عمرا ن خان نے ملک میں وسیع پیما نے پر درخت لگا نے کی سوچ دے کر ملک اور آئندہ نسلوںکے بہتر مستقبل کیلئے احسن فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان جنگلات کی تباہی پر بہت فکر مند ہیں اور وہ جنگلا ت کے تحفظ اور نئے جنگل اُگانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ۔صوبائی وزیرنے ایم پی اے امین اللہ خان ، ڈپٹی کمشنر محمد شعیب جدون اور ڈی پی او ممتاز دِیو کے ہمرا ہ جی پی او گیٹ کے ساتھ والے سبزہ زار ، جی پی چوک اور خواتین کالج کے ساتھ والے لا ن میں پو دے لگا ئے ۔گرین میانوالی سکیم کے منتظم خاص پی ٹی آئی کے سینئر ضلعی رہنما سلیم گل خان ، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور متعدد ضلعی رہنما ؤں کے ساتھ ساتھ معززین شہر اور صحا فیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر مو جود تھی ۔صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان کا مز ید کہناتھا کہ پا کستان کے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہو ئے شجرکاری کر نا چاہیے ۔وزیر جنگلات پنجاب نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران اس سال پنجاب بھر میں ایک کروڑ پچیس لا کھ پودے لگا ئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چار سالوں میں پنجاب میں55لا کھ پودے لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پلا نٹ فارپا کستان ڈے کے تحت صوبہ بھر میں آئندہ تین ما ہ کے دوران بارہ لا کھ پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے گرین میانوالی سکیم کے سلسلہ میں سہیل اختر خان ، ملک اسلم شا ہین ، حماد ملک ، حا جی عمران خان ، حافظ عمران اور پٹرولیم ایسوسی ایشن میانوالی کے عہدیداروں کی کا وشوں کو قابل تحسین قرار دیا ۔رکن پنجاب اسمبلی امین اللہ خان نے کہا کہ درختوں کے اضافہ سے ملک کو آلو دگی سے پا ک کر نے میں بڑی مدد ملے گی اور آنے والی نسلیں صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیںگی اور غیر سرکاری تنظیمیں رضا کارانہ طور پر شجر کاری مہم کو کا میا ب کر نے کیلئے بخو شی کر دار ادا کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او ممتا ز احمد دِیو کا کہنا تھا کہ میانوالی پو لیس بھی اس مہم کی کا میابی کیلئے کسی سے پیچھے نہیں رہے گی ۔گرین میانوالی سکیم کے منتظم پی ٹی آئی کے سینئر ضلعی رہنما سلیم گل خان نے اپنی گفتگو میں بتا یا کہ اس سکیم کے تحت پہلے مر حلے میں شہر کی تما م اہم شا ہراؤں کے اطراف میں پو دے اور درخت لگائے جائیں گے اور آہستہ آہستہ پو رے شہر کو سرسبزوشاداب اور خو بصورت بنا یا جا ئے گا ۔انہوں نے تقریب میں شرکت کر نے پرتما م مہمانوں اور شرکاء کا شکر یہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں