5

کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے جاری کر دئیے گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے جاری کر دئیے گئے۔

صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری حکام کے مطابق رقم کوئٹہ پیکیج کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ پیکج میں شامل سڑکوں کی کشادگی کے منصوبوں کے لئے درکار اراضی کا حصول اور کیسکو حکام کے ساتھ مل کر بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کےعمل کی تکمیل یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ پیکیج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور این ایل سی حکام کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادون پر جاری کئے جائیں آئندہ چند روز میں وہ خود بھی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں