7

کالاباغ میں پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس

داود خیل ( نامہ نگار) کالاباغ میں پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔اساتذہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔اساتذہ کرام رہنمائوں کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز کا اجلاس کالاباغ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدکیا گیا۔اجلاس کی صدارت ضلعی صدر احمد خان صدیقی نے کی اجلاس سے جنرل سیکرٹری سید زاہد شاہ ، اقبال حجازی ، پرویز ہاشمی ، طیب نواز ، سیف اللہ خان ، سعید احمد اور صدیق خان نے خطاب کیا ۔اجلاس میں اساتذہ کرام نے بڑی تعدا د میں شرکت کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انسروس پروموشن میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیا جائے۔ریشنلائزیشن میں زمینی حقائق کو سامنے رکھا جائے۔ ا یجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے 2014ء کے ایجوکیٹرز فوری طور پر ریگولر کیے جائیں ٹیچر پیکج بحال کیا جائے۔ٹیچرز یونین کے رہنمائوں کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر توجہ دی گئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں