5

کالاباغ سالٹ مائنز سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق

داود خیل (نامہ نگار )کالاباغ سالٹ مائنز سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالاباغ سالٹ مائنز سے شہری آبادی کو خطرات درپیش ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کے پراجیکٹ منیجر فیصل شاہ کے ساتھ کالاباغ کے سابق ناظم حاجی غلام صدیق ، سابق نائب ناظم کالاباغ حاجی محمد جاوید، شبیر احسن اور محمد احسن قریشی پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے سالٹ مائنز سے شہر ی آبادی کو درپیش خطرات کے بارے اآگاہ کیا اوررائیلٹی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ پراجیکٹ منیجر فیصل نے وفد کو بتایا کہ ان مائنز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور ایک بڑا سروے کراکے دس پندرہ روز کے اندر مکمل نقشہ بناکر آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔وفد نے پی ایم ڈی ایس کے منیجر کو بتایا کہ کہ ہمیں قوی امید ہے کہ پراجیکٹ منیجر پی ایم ڈی سی کالاباغ کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور علاقہ کے مجوزہ خدشات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں