9

ڈی ایس ریلوے پشاور ڈویثرن ناصرخلیلی کا میانوالی ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں کا دورہ

داؤدخیل (نامہ نگار)ڈی ایس ریلوے پشاور ڈویثرن ناصرخلیلی نے میانوالی ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں کا دورہ کیا انہوں نے داؤدخیل جنکشن کا دورہ کیا ان کے ساتھ دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے انہوں نے داؤدخیل اسٹیشن کا مکمل دورہ کیا اور اسٹیشن کی عمارت کا جائزہ لیا اور داؤدخیل اسٹیشن کے انچارج اسٹیشن ماسٹر اشتیاق کو اسٹیشن کو رنگ و روغن کرنے کے احکامات دیے اور کہا کہ مسافروں کے لیے نئے اسٹیل کے بینچ رکھے جائیں دورہ کے دوران داؤدخیل کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو دوران سفر کسی قسم کی مشکلات نہ ہو صحافیوں کی جانب سے داؤدخیل اسٹیشن پر شیڈ (شیلٹر ) نہ ہونے کے سوال پر ڈی ایس پشاور نے متعلقہ افسران کو کہا کہ مجھے لکھ کر بھیجیں میں داؤدخیل کے مسافروں کے لیے شیڈ مہیا ء کروں گا جب کہ اسٹیشن پر انتظار گاہوں کے مسئلے پر کہا گیا کہ یہ عام طور پر مکمل طور پر بند ہوتی ہیں جس پر انہوں نے حکم دیا کہ ہر ٹرین سے آدھہ گھنٹہ پہلے کھول دیا جائے اور مہر ایکسپریس ریل کار پر داؤدخیل کا اے سی بوگی کا کوٹہ بحال کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ چھ سیٹیوں کا کوٹہ داؤدخیل کی عوام کو دیا جائے تاکہ عوام کو گرمیوں میں اے سی بوگیوں میں سفر کرنے میں آسانی ہو ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں