5

چاپری کے منصوبے ادھوری پڑے ہیں ،ان کو جلد پائے تکمیل تک پہنچا یا جائیں۔عوامی مطالبہ

داود خیل ( نامہ نگار )چاپری کے منصوبے ادھوری پڑے ہیں ،ان کو جلد پائے تکمیل تک پہنچا یا جائیں۔عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق چاپری کے بعض منصوبے ادھوری پڑے ہیں، حکومتی اداروں اور ٹھیکیداروں کو ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے واپڈا ایسا ادارہ ہے جس کو کسی اسکیم کے تمام فنڈز یکمشت ادا کیے جاتے ہیں۔چاپری میں بجلی کے متعدد اسکیمیں ادھوری ہیں بعض کی تاریں نہیں لگی ہیں اور بعض منصوبوں کے کھمبے روڈ پر پڑے ہیں چاپری گرلز اسکولوں کو اپ گریڈ کیاگیا۔ چاپری میں ہائی کلاسوں، کوٹکی بیرونی ، ناصری والہ اور اودے والہ کے گرلز سکولوں میں مڈل کلاسز کا جراء جلد کیا جائے۔چاپری پل کا صرف دس فی صد کام رہتا ہے لیکن غیر ضروری طور پر کام روکا ہے جس سے عوام کو سخت تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں