5

پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں 2014کے بعد پہلی بار اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے منگل 12 فروری 2019 کے روز اسلام آباد میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے منگل 12 فروری 2019 کے روز اسلام آباد میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ گزشتہ سا ل کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل گروپ کے خالص منافع میں22فیصداضافہ ہوا ہے ۔پی ٹی سی ایل کی آمدنی مذکورہ سال کے لئے 70.1 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں0.7فیصد زیادہ ہے ۔پی ٹی سی ایل کی آمدنی نے 2014 کے بعد سے پہلی بار 2018ء میں سالانہ ترقی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں