4

پی ایس ایل فور: دنیا گروپ کی ٹیم ملتان سلطانز آج پریکٹس میچ کھیلے گی

دبئی: پی ایس ایل فور کا میدان سجنے میں صرف ایک دن باقی ہے، ٹرافیوں کی منہ دکھائی نے ٹیموں کو پرجوش کر دیا، دنیا گروپ کی ٹیم ملتان سلطانز آج پھر پریکٹس میچ کھیلے گی۔دبئی میں پی ایس ایل فور کی لش پش ٹرافی کی رونمائی ہو گئی، تمام کپتانوں اور ٹیم اونرز نے شرکت کی۔ دنیا نیوز کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے پلان بتا دیا۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی مصنوعی روشنیوں میں پریکٹس میچ آج بھی کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل فور کا افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا، جنوب کی پہچان ملتان سلطانز 15 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف مہم شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں