7

پی ایس ایل سیزن 4 کا میلہ سجنے میں ایک روز باقی

پاکستان سپرلیگ کا آغاز کل بروز جمعرات سے دبئی میں ہورہا ہے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل سیزن 4 کی شروعات جمعرات سے ہورہی ہے۔ شائقین کرکٹ بڑے مقابلوں کے لئے تیار ہیں۔ لہو گرمانے اورجوش بڑھانے کیلئے پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے۔ جمعرات کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ستاروں کی کہکشاں جگمگائے گی۔
تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز ٹکرائیں گے۔
اس سال لیگ کے 8 میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے۔ کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں