3

پاکستان سٹیزن پورٹل نے دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس کامیابی پر ایپلی کیشن تیار کرنے والی ٹیم کے کردار کو سراہا ہے۔

دبئی میں منعقدہ اس مقابلے میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 موبائل ایپلی کیشن پیش کی گئی تھیں جس میں پاکستان سٹیزن پورٹل بھی شامل تھا۔

انڈونیشیا کے Qlue Smart City App نے 4 ہزار 646 موبائل ایپلی کیشنز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سٹیزن پورٹل جبکہ تیسری پوزیشن امریکی حکومت کی ایپلی کیشن لے اڑی۔

اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور مقابلے کے نتائج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستانی حکومت کی کسی ایپلی کیشن کو عالمی فورم پر پذیرائی ملی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹیزن پورٹل کو 5 میں سے 4 اعشاریہ 5 ریٹنگ ملی ہے جبکہ گوگل سرچ میں ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں