6

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کے افتتاح پر اس پر سفر کر کے میانوالی آنا ہے

داؤدخیل (نامہ نگار)آج بروز بدھ وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کے افتتاح پر اس پر سفر کر کے میانوالی آنا ہے جس پر میانوالی کے اسٹیشنوں پر محکمہ ریلوے کے ملازمین اسٹیشنوں پر نظر آنے لگے اور اسٹیشنوں کو رنگ روغن کر کے سجایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں داؤدخیل اسٹیشن کو بھی رنگ کیا جا رہا ہے اور عملہ مکمل حرکت میں ہے اور وردیاں بھی زیب تن کی ہوئی ہیں ڈی ایس پشاور ناصر خلیلی نے بھی دورہ کیا اور انہوں نے بھی مزید ہدیات دیں کہ اسٹیشن پر فرنیچر ،مسافروں کے لیے بینچ ،رکھے جائیں اور تاکہ وزیر ریلوے کے دورہ کے وقت کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں