4

میانوالی ایکسپریس کو بند کرنا میانوالی کی عوام کے ساتھ ظلم و زیارتی ہے

داؤدخیل (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس چلا دی لیکن میانوالی ایکسپریس کو بند کرنا میانوالی کی عوام کے ساتھ ظلم و زیارتی ہے تھل ایکسپریس ملتان سے اور راولپنڈی سے جب داؤدخیل پہنچے گی تو مسافروں سے فل ہو گی جس کی وجہ سے داؤدخیل اسٹیشن سے سفر کرنے والوں کو سیٹوں کی مشکلات درپیش ہو نگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ساجد خان ،حاجی مرید احمد خان ،حمید اللہ خان ،نے کہا کہ تھل ایکسپریس کا چلنا اچھا اقدام ہے لیکن میانوالی ایکسپریس کو بند کرنا میانوالی ضلع کی عوام کے ساتھ زیارتی ہے میانوالی ایکسپریس سے عوام کو بہت سہولت میسئر تھی وہ صبح سفر کر راولپنڈی پہنچتے تھے اور اپنے کام وغیرہ کر کے شام کو مہر ایکسپریس ،اور میانوالی ایکسپریس پر بھی واپس آ جاتے تھے لیکن اب تھل ایکسپریس دن کو گیارہ سے بارہ بجے داؤدخیل اور میانوالی پہنچے گی اور اس پر سفر کرنے والوں کو کوئی سہولت نہیں ہو گی وہ شام کے اوقات میں پنڈی پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ میانوالی ایکسپریس کا بن دنہ کیا جائے بلکہ اس کو بھی چالو رکھا جائے تاکہ عوام کو سفر کی سہولت برقرار رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں