2

میانوالی:۔ خوشاب پولیس کو مطلوب پولیس مقابلہ کا 02 سال پرانا اشتہاری میانوالی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میانوالی (آرسی نیوز)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موچھ کامران بخت اور انکی ٹیم نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خوشاب پولیس کو مطلوب اور پولیس مقابلہ کا 02 سال پرانا ملزم اشتہاری عمر حیات عرف عبداللہ ولد انزر گل سکنہ ضلع کرک کو گرفتار کیا جو کہ تھانہ کٹھ سگرال ضلع خوشاب کو مقدمہ نمبر 60/2017 بجرم 324/34،353/377D،9C،186میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم سے پسٹل 30بور معہ 10کارتوس،2میگزین برآمد کرکے اس کے خلاف تھانہ موچھ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ڈی پی او میانوالی نے ایس ایچ او تھانہ موچھ اور انکی ٹیم کو اس کاروائی پر شاباش دی. نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں