4

میانوالی۔میانوالی پولیس کا تھانہ ہرنولی کے علاقہ میں سرچ آپر یشن۔

میانوالی(آرسی نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود رانجھاکے زیر نگرانی علاقہ تھانہ ہرنولی میں موجودہ ملکی حالات اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ/ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے عوام الناس کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں03 تھانوں کی نفری جس میں ایس ایچ او ہرنولی، پپلاں، کندیاں، معہ نفری، دریائی پولیس کچہ پکہ موڑ،موسی والی اور علوالی معہ نفری،02 ٹیم ایلیٹ فورس، کیوئیک رسپانس فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی پپلاں کی قیادت میں03ٹیمیں تشکیل دے کرتھانہ ہرنولی کے علاقہ ہرنولی شہر،چک نمبر12ML، جنگل ایریا میں افغان ڈیرہ جات، پل سلطان والہ،CJنہر کنارے پشتون آبادی اور ان کے گردونواح میں گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں کل 60افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ سرچ آپریشن میں 40گھروں/ ڈیرہ جات جبکہ35افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔دوران سرچ آپریشن05مشتبہ افراد کو کوحراست میں لیا گیا۔ جن کی انٹروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں