6

مچل اسٹارک پاکستان کیخلاف سیریز تک صحتیابی کیلئے پرامید

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلین پیسر مچل اسٹارک پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل سینے کی انجری سے نجات پا لیں گے ۔اگرچہ وہ فروری کے آخر میں بھارتی ٹور پر دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز سے محروم رہیں گے جس کے سبب ان کی ورلڈ کپ کی تیاری بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ پلان کے مطابق رہا تو ان کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز میں کھیلنا ممکن ہو گا جو 22 مارچ سے شروع ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹور پر آسٹریلین پلیئرز کو کافی فائدہ ہوگا لیکن ان کی شمولیت ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں