8

ما ہر تعلیم امتیاز اعوان ( مر حوم ) کی یاد میں محفل مشاعرہ کا اہتما م

میانوالی (آرسی نیوز)اسلا میہ پبلک سکول چکڑالہ کی انتظامیہ اور ثقافتی و سماجی تنظیم ’’ساوا‘‘رجسٹرڈ میانوالی کے زیر اہتما م اسلا میہ سکول چکڑالہ کے گراؤنڈ میں ما ہر تعلیم امتیاز اعوان ( مر حوم ) کی یاد میں محفل مشاعرہ کا اہتما م کیا گیا ۔جس میں علا قہ کے معززین ، ما ہر تعلیم او ر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔پہلی نشست میں طلبا ء نے ملی نغمے اور اصلا حی خا کے پیش کئے جبکہ دوسری نشست میں امتیاز اعوان ( مرحوم ) کی تعلیمی اور ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ان کی علا قہ چکڑالہ کیلئے خدمات کو بے حد سراہا گیا ۔محفل مشاعرہ میں نا مور شعرا ء نذیر یاد ، جاوید راز ، ملک طارق ، مشتاق ملک اور معروف مو سیقار گلو کار طاہر ساقی نے بھی اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا ۔نظامت کے فرائض ما ہر تعلیم ملک اخلاق احمد نے ادا کئے ۔پر نسپل غلا م صدیق اسلا میہ سکول چکڑالہ ،اسلا میہ سکول کی انتظامیہ اور ملک حمزہ علوی نے آنے والے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی بندو بست کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں