5

فواد احمد نے ورلڈ کپ کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)وکٹوریہ کے 37 سالہ لیگ سپنر فواد احمد نے ورلڈ کپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ریاستی ٹیم کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم پلیئر کو حالیہ سیزن میں صرف دو میچز کھلائے گئے کیونکہ وکٹورین ٹیم جان ہالینڈ پر انحصار کر رہی ہے لہٰذا اب فواد احمد نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں پر توجہ مرکوز کردی ہے ۔کیریئر کے آغاز میں ایبٹ آباد کیلئے 19وکٹوں سمیت 62 فرسٹ کلاس میچوں میں 205 وکٹیں حاصل کرنے والے فواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ فیصلہ آسان ہرگز نہیں تھا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی نیٹ پر سخت محنت کرتے ہوئے گزاری لیکن مستقبل کی بہتری کی خاطر اسے قبول کرنا پڑا کیونکہ ایک روز ہر چیز ختم ہو ہی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں