4

فلپائن کے صدر نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا

منیلا(دنیا مانیٹرنگ) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹریٹ نے ملک کا نام تبدیل کرکے ’’مہارلیکا ‘‘رکھنے کا عندیہ دیدیا۔قبل ازیں فلپائن کے سابق آمر مارکوس نے بھی فلپائن کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر روڈریگو نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ فلپائن کا نام نوآبادیاتی دور کی یاد دلاتا ہے کہ یہ نام سپین کے شاہ فلپ دوم کے نام سے منسوب ہے ۔ اس کے برعکس مہارلیکاکا لفظ مقامی اشراف سے منسوب ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں