8

ضلع میانوالی کی تمام عدالتوں میں پاکستان ریلوے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام زیر التواء مقدمات نمٹا دیئے گئے

میانوالی(آرسی نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع میانوالی کی تمام عدالتوں میں پاکستان ریلوے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام زیر التواء مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں ۔عدالت عظمیٰ کے خصوصی احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد جاوید الحسن چشتی نے ضلع بھر کی تمام سول اور سیشن کورٹس کو پاکستان ریلوے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا تھا ۔ اس وقت پپلاں ، عیسیٰ خیل اور میانوالی کی کسی بھی عدالت میں پاکستان ریلوے اور اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی ایک بھی مقدمہ زیر التواء نہیں ہے ۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں احکامات جاری کئے تھے کہ پاکستان ریلوے کے ماتحت عدالتوں میں برسوں سے چلنے والے مقدمات فوری نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں