3

شینن گبرائیل کو نازیبا زبان استعمال کرنے پر وارننگ جاری

سینٹ لوشیا(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر شینن گبرائل کو انگلش کپتان جوروٹ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر امپائرز نے وارننگ جاری کر دی۔ سینٹ لوشیا میں انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش اننگز کے 44ویں اوور میں باؤلر شینن گبرائل نے جوروٹ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ روٹ ویسٹ انڈین باؤلر کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم جنس پرست ہونے پر کچھ غلط نہیں ہے تاہم شینن گبرائل کا کمنٹ نہیں سنا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں