4

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب زاہد حسین کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا لاباغ اور رورل ہیلتھ سنٹر کمر مثانی کا دورہ

میانوالی (آرسی نیوز)سیکرٹری پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب زاہد حسین کا گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ۔طبی سہو لیات کا جا ئز ہ لیا ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کے ہمرا ہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا لاباغ اور رورل ہیلتھ سنٹر کمر مثانی کا بھی دورہ کیا ۔سی ای او ہیلتھ شیخ سعید اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر امیر محمد خان نے سیکرٹری ہیلتھ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مسائل سے متعلق بر یفنگ دی ۔سیکرٹری ہیلتھ نے ٹراماسنٹر ، میڈیسن روم ، مختلف وارڈ ز ،لا نڈری ، ہیپاٹائٹس کلینک، تھیلیسیمیاسنٹراور سی ٹی سکین سنٹر و لیبارٹری کا معائنہ کیا ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعمیراتی کا م کا بھی جائز ہ لیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہو ناچا ہیے ۔انہوں نے کوالٹی آف ورک کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لا باغ رورل ہیلتھ سنٹر کمر مثانی میں بھی تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا ۔سیکرٹری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس صاحبا ن کو ہسپتالوں میں مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہو لتوں کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی ہر صورت ممکن بنانے کی ہدا یت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کار لا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کا ضلع ہے اور اس ضلع میں نہ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بلکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بھی ماڈل ہسپتال بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے اور ان ہسپتالوں میں بھی لیب کی مکمل سہو لت فراہم کی جا رہی ہے تا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر لو ڈ کم کیا جا سکے ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ ضلع میانوالی کیلئے ہر قسم کے سپیشلسٹ ڈاکٹر زکی آسامیاں جلد پور ی کی جا ئیں گی ۔انہوں نے فوری طور پر مریضوں کی سہو لت کیلئے ملحقہ اضلاع سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں ہفتہ میں دو یو م کی ڈیو ٹی لگا نے کی ہدا یت کی۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کوہدا یت کی کہ وہ ملحقہ اضلاع سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تفصیل لے کر فوری بھجوائیں ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں ہیلتھ سروسز کو بہتر بنا نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کارلا ئے جارہے ہیں ۔اور مقامی سطح پر ایم اوز کو ایڈھاک بنیادوں پر بھرتی کرنے کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو بر یفنگ دی اور انہیں ضلع بھر میں مو جو دہسپتالوں میں دستیاب سہو لیات اور مشکلات سے آگا ہ کیا ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ ضلع میانوالی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو کو ئی مسئلہ ہو تو بر اہ راست مجھ سے رابطہ کر یں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چندما ہ میں ضلع بھر میں ہسپتالوں میں علا ج معالجہ کی زیا دہ سے زیا دہ سہو لیات فراہم کر دی جا ئیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں