3

سٹاک مارکیٹ :انڈیکس میں 269 پوائنٹس کی ریکوری

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس269.75پوائنٹس اضافے سے 40596.28 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں29ارب40کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت22.81فیصدزائد جبکہ52.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاں سعودی عرب کے ولی عہدکی پاکستان آمد اور12ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی خبروں کی اطلاعات کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس کی 40600کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس269.75پوائنٹس اضافے سے 40596.28 پوائنٹس پر بندہوا،مجموعی طور پر 340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری ماکی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب64ارب 7 کروڑ 11 لاکھ 41 ہزار 281روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں