4

سرکاری محکموں کے افسران ، ملازمین سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں.شعیب جدون

میانوالی (آرسی نیوز)ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہاہے کہ سرکاری محکموں کے افسران ، ملازمین میں عوامی خدمت کے جذبہ کو سامنے رکھ کہ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔اور آنے والے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور دفاتر میں بر وقت اپنی حا ضری کو یقینی بنائیں انہوں نے ان خیا لا ت کااظہار گزشتہ روز محکمہ زراعت اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے دفاتر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، ملا زمین کو ہدا یت کی کہ کا شتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں جدید زرعی اجنا س اور آلات سے آگا ہی دیں اور انہیں کھاد ، بیج ، اور زرعی ادویات کے استعمال سے متعلق بھی معلو مات فر اہم کریں تا کہ کسان اچھی طرح حاصل کر سکے ہمار ا ملک زرعی ملک ہے کیونکہ 80فیصد لوگ کا شتکاری پیشہ سے منسلک ہیں ۔بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس کا بھی معائنہ کیا صفائی ستھرائی پر خصوصی تو جہ دینے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے گندم کے سٹوروں اور گنجیوں میں مو جود گندم کا بھی معائنہ کیا انہوں نے گندم کو خراب ہو نے سے بچا نے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کر نے کی بھی ہدا یت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں