16

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

حمل

13فروری بدھ۔ حاسدین‘ مخالفین پر نظر رکھنا نہ بھولیں۔ بیرون ملک روابط بڑھیں گے خواہاں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرول ملک جا سکیں گے۔ حلقہ احباب میں وسعت نیک خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔

ثور

13فروری بدھ۔ کسی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔ گھریلو امور آپ خود اعتمادی سے طے کر سکیں گے۔

جوزا

13فروری بدھ۔ اچانک سفر میں رکاوٹ یا حادثہ یا پھر کسی بزرگ یا عزیز بارے بری خبر ملے تو رضائے الٰہی پر شاکر رہیں ۔حصول کامیابی کے لئے حوصلہ مندی یا رسک لینا نیک ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان

13فروری بدھ۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ اہم امور کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔ اچانک کوئی خوشگوار سفر پیش آسکتا ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔

اسد

13فروری بدھ۔ آپ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ دِلی معاملات تسلی بخش رہیں گے۔فضول خرچی سے بچیں۔

سنبلہ

13فروری بدھ۔ آپ مستقبل کے سلسلے میں کاروباری امور طے کر سکیں گے۔ کسی اہم شخصیت سے کاروباری سلسلہ میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ تعلیمی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔

میزان

13فروری بدھ۔ آپ کی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کسی ایسے شخص سے مدد حاصل کر سکیں گے جس کا آپ کی زندگی میں بہت اہم تعلق ہوگا۔ صحت جسمانی کے لئے احتیاط برتیں ورنہ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

عقرب

13فروری بدھ۔ گھریلو امور میں پیدا شدہ مسائل آپ کی دلچسپی سے ختم ہو سکیں گے۔ رومانس و محبت کے مواقع ملیں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔خریداری کے مواقع ملیں گے۔

قوس

13فروری بدھ۔ نجی طور پر سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرا بنا سکیں گے۔ گھریلو مصروفیات بڑھیں گی۔

جدی

13فروری بدھ۔ نجی کاموں میںدلچسپی لے کر انہیں حل کر سکیں گے اس دوران آرام بھی کریں زیادہ دماغی کام نہ کریں ذاتی عزائم کی تکمیل کر سکیں گے۔ عزت اور مرتبے میں اضافہ ہوگا۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

دِلو

13فروری بدھ۔ ذہنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ نئے مشاغل میں آپ کی دلچسپیاں بڑھ سکتی ہیں۔ مخلصین سے مشاورت اور مدد لینے کو عار محسوس نہ کریں ۔رومانس کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔

حوت

13فروری بدھ۔ روپے پیسے کے معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔دوستوں اور سماجی امور کے سلسلے میں بہت سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ کی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپ کا گرویدہ بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں