5

راولپنڈی سے ملتان چلنے والی تھل ایکسپریس کا آغاز

داؤدخیل (نامہ نگار)راولپنڈی سے ملتان چلنے والی تھل ایکسپریس کا آغاز کر دیا گیا صبح سات بجے راولپنڈی اسٹیشن سے ریل کار نے سفر کا آغاز کیا جو براستہ فتح جنگ ،جنڈ سے گیارہ بجے کے قریب داؤدخیل اسٹیشن پر پہنچی جہاں داؤدخیل کی عوام نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا پر تپاک استقبال کیا ان کے ہمراہ ایم این اے و چیرمین دفاعی کمیٹی امجد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے داؤدخیل اسٹیشن پر شیخ رشید نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے قائد عمرا ن خان کے حلقے میں نئی ٹرین چلا دی ہے جس سے عوام کو چار گھنٹوں کی کم مدت میں ملتان پہنچائے گی جس سے عوام کو کم وقت میں سفر طے کرنے کی سہولت مہیاء ہو گی انہوں نے کہا کہ اب چوروں کا وقت ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ 48گھنٹے بعد میں اسمبلی میں ہو گا اور عمران خان کو داؤدخیل کی عوام کی جانب سے ریفرنڈم کا بتاؤں گا کہ انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ چوروں ،لیٹروں کو پی اے سی کمیٹی کا چیرمین ختم کیا جائے جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو عہدو ںپر نہیں بٹھانا بلکہ ان کو جیل میں بٹھانا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حلقے میں کھڑا ہوں اور عمران خان کی وجہ سے داؤدخیل کی عوام کے لیے ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین چلانے کا بھی اعلان کرتا ہوں ابھی ٹریک مکمل طور پر درست ہو جائیں تو مزید اس ٹریک پر ٹرینیں چلائیں گے میں ڈی ایس پشاور ناصر خلیلی کو کہوں گا کہ اس ٹریک کو جلد بہتر کیا جائے تاکہ اس پر نائٹ کوچز چلا کر میانوالی کی عوام کو بہتر سفری سہولت مہیا ء کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں