5

آگ بجھا نے کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جا ئے

میانوالی (آرسی نیوز)اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سول ڈیفنس سرگودہا ریجن محمد مبشر ربا نی نے کہا ہے کہ پورے ضلع میں خفاظتی اقدامات خصوصاً آگ بجھا نے کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جا ئے ۔ان خیا لات کااظہار انھوں نے ضلعی دفتر سول ڈیفنس کے معائنہ کے دوران کیا ۔انہوں نے دفتر کے سٹور ، گاڑی اورجملہ ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کے کا م کو سراہا ۔قبل ازیں انھوں نے مختلف پٹرول پمپس اور انڈسٹریز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے مز ید کہا کہ اس سائنسی دور میں حفاظتی اقدامات ہمیں کسی بھی بڑے حادثے سے بچا سکتے ہیں اس لئے ہمیں اس طرف خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں