4

انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں6پیسے اور قیمت فروخت میں12پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20 پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں6پیسے اور قیمت فروخت میں12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت 138.94روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہاجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.70 روپے اورقیمت فروخت 139.20روپے پرمستحکم رہی۔ یوروکی قیمت خرید میں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 50 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 156.00روپے اورقیمت فروخت 157.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 178.00روپے اور قیمت فروخت 179.50روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں