11

انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے تحت تقریب تقسیم اسناد

لاہور(سٹاف رپورٹر)نئی نسل اس ملک کا سرمایہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یہی نسل انقلابی تبدیلی میں بنیادی کردار ادا کرے گی ۔اس کی بہتر تربیت سے ہی محکمہ زراعت کی کارکردگی میں بہتری اور کاشتکاروں کے مسائل میں کمی واقع ہوگی یہ بات ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ میں نئے آفیسرز کی بھرتی کے بعد ٹریننگ مینجمنٹ کورس کے آخری روز تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کہی۔اس موقع پر احسان بھٹہ سپیشل سیکرٹری زراعت،محمدرفیق اخترڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں