5

1500 اور 100 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کوہوگی

بھکر(سٹاف رپورٹر ) 1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو حیدر آباد اور فیصل آباد میں ہوگی،1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 77 ویں جبکہ 100 والے بانڈز کی 25 ویں قرعہ اندازی ہے 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ، دوسرا انعام 10 لاکھ کے 3 انعامات، جبکہ تیسرا انعام 18,500 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اسی طرح 100 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ، دوسرا انعام 2 لاکھ کے 3 انعامات، جبکہ تیسرے انعام میں 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں