3

گیس بحران عارضی،جلد قابو پالیا جائیگا،عمران اسماعیل ،عمر ایوب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے پاور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گیس بحران عارضی ہے ،اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔گزشتہ روز گورنرہاؤس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمرایوب خان نے کہا کہ حکومت نے 2030 تک55000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ،بجلی کا بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔پیرکو کینیڈا کے تاجروں پر مشتمل ویژن ٹرانسپورٹیشن گروپ نے رچرڈ کورے کی زیر قیادت گورنر ہاؤس میں عمران اسماعیل سے ملاقات کی ،اس موقع پرگورنر نے کہا کہ حکومت کراچی میں پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنائے گی ،انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرکے یہاں موجود مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھائیں ۔تفصیلات کے مطابق گورنر عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی زیر صدارت گورنرہاؤس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں گیس کی حالیہ کمی اور اس کی وجوہات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ،سوئی سدرن گیس کمپنی ، کے الیکٹرک اور کراچی کے مختلف زون کی انڈسٹریل ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں گورنر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے مزید فروغ میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں