5

پنجاب کیلئے قانون الگ‘ سندھ میں اور‘ صوبائی پی اے سی کی سربراہی عمران پہلے میثاق جمہوریت کریں : مراد علی شاہ

کراچی(این این آئی، نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ ارشاد رانجھانی قتل میں پولیس بھی ملوث ہے، سندھ پولیس اسٹیٹ نہیں ہے، یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔ جس جس پر ایف آئی آر ہے بندوق اٹھائیں اور مار دیں، چور یا ڈکیت کو گرفتار کیا جاسکتا تھا لیکن انسانیت مر گئی ہے، جو پولیس افسر واقعہ میں ملوث ہوئے ان کے خلاف خود ایف آئی آر درج کراو¿ں گا۔ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ وفاقی حکومت مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی۔ پولیس قوانین میں تبدیلی لائیں گے، پولیس گولیاں لگنے والے کو ہسپتال کے بجائے تھانے لے جاتی ہے، ارشاد رانجھانی قتل کے واقعہ نے مجھے ہلا دیا ہے، پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، پولیس انسان بنے۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہمیں پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی۔ عمران خان پہلے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے میثاق جمہوریت سائن کریں، پی اے سی کی سربراہی دینے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں