5

پنجاب کالج کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ٹیسٹ،انعامات تقسیم

کندیاں (نوید نیازی سے )پنجاب گروپ آف کالج میانوالی کے زیراہتمام ٹیلنٹ ٹیسٹ امتحان کے نتائج کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد،پوزیشن حاصل کرنے والے 250 طلبہ طلبات میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ نتائج کے مطابق 250 طلبہ طلبات نے پوزیشنیں حاصل کیں جن میں دانش سکول ہرنولی کے طالب علم جہانزیب خان نے فسٹ پوزیشن کے ساتھ موٹر سائیکل ، گورنمنٹ ماڈل سکول ترگ کے طالب علم واصف نے دوسری پوزیشن کے ساتھ موٹرسائیکل،تیسری پوزیشن جامع ہائی سکول میانوالی کے طالب علم شہریار حسین کو لیپ ٹاپ کا انعام دیا گیا ،سات سٹوڈنٹس کو کمپیوٹر،چالیس بچوں کو دیگر انعامات کے ساتھ فسٹ ائیر کی مفت کتابوں کے کوپن دیئے گئے دوسو طلبہ طلبات کو سکول بیگز اور دیگر انعامات سے نواز گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل امان اﷲ خان نے کہا کہ ہمارا ادارہ تعلیم کے فروغ اور اس کی ترویج کے لئے دن رات کوشاں ہے ضلع میانوالی جیسے پسماندہ علاقہ کے سٹوڈنٹس کی ذ ہنی صلاحیتو ں کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام کا مقصد مستقبل کے معماروں کے اندر چھپی ذہنی صلاحیتوں کو سامنے لاکر انہیں ملک وقوم کے لئے کارآمد شہری بنانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں