7

پاکستان کیخلاف سیریز :سمتھ ‘ وارنر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کا پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری دو میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہونیکا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔اس طرح گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار سمتھ اور وارنر 29 مارچ کو پابندی ختم ہونے پر پاکستان کے خلاف چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں