5

پارکس، نالوں پر قائم سرکاری تجاوزات ختم کی جائیں، عتیق میر

کراچی(بزنس رپورٹر )آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اعلان کیا ہے کہ پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم سرکاری تجاوزات 15دنوں میں ختم نہ کی گئیں تو تاجر محکمہ انسدادِ تجاوزات کے ہاتھوں مسمار کردہ دکانیں دوبارہ ان ہی جگہوں پر قائم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،قانون کی حرمت اور انصاف کا تقاضا ہے کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو،پارکس کی زمین پر قائم کی گئیں سرکاری تجاوزات ختم کرکے تخصیص اور تفریق کا تاثر ختم کیا جائے ، چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کے حکم کو منصفانہ بنائیں، سرکاری اداروں اور اشرافیہ کے خلاف بھی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات کو مؤثر اور یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایک اہم اجلاس میں کیا جس میں تاجر نمائندگان اکرم رانا، شیخ عالم اور دیگر شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ پارکس کی زمین، فٹ پاتھوں اور نالوں پر قائم بلدیہ کراچی کی زیرِ کرائے داری 5ہزار دکا نیں ناجائز تجاوزات قرار دے کر مسمار کردی گئی ہیں جس کے نتیجے میں 50ہزار خاندان بیروزگار ہوکر فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں