6

ٹی ٹونٹی کی عالمی بادشاہت پر بابر اعظم کا قبضہ برقرار

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور سرفہرست ہیں ۔ گزشتہ روز آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس میں کمی کے باوجود 135 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، بھارتی ٹیم 2 پوائنٹس میں کمی کے ساتھ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ، جنوبی افریقن ٹیم دو درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر چلی گئیں، نیوزی لینڈ چھٹے ، ویسٹ انڈیز ساتویں اور افغانستان آٹھویں نمبر پر ہے ، نیپال نے یو اے ای سے 14ویں پوزیشن چھین لی۔ بلے بازوں میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم سرفہرست ہیں ، فخر زمان ایک درجہ گر کر چھٹے نمبر پر چلے گئے ،ویرات کوہلی چار درجے تنزلی کا شکار ہوئے ہیں، مارٹن گپٹل ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ، باؤلرز میں راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے شاداب کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا، عماد وسیم 5 درجے چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آ گئے ، فہیم اشرف نویں نمبر پر چلے گئے ، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے ، آل راؤنڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں