5

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی، مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہوٹل کی عمارت میں پھنسنے 45 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ آرپٹ ہوٹل دہلی کے گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جہاں رات گئے آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے ٹاپ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اور بچے نے آگ سے بچنے کیلئے ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگائی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فائر بریگیڈ ڈائریکٹر کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جب کہ امدادی مشن کے دوران 35 سے زائد افراد کو زندہ باہر نکالا گیا۔
لکڑی کا فرش ہونے کے باعث لوگوں کو ہوٹل سے باہر نکلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار منزلہ ہوٹل کی عمارت سے گہرے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں