7

مہنگائی میں اضافہ ہونے لگا،شرح 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ 18 ہزار روپے تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح دس اعشاریہ ایک ایک فیصد ہوگئی۔ 35 ہزار یا اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ سات چار فیصد تک پہنچ چکی ہے۔فروری کے پہلے ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ٹماٹر، پیاز، کیلے، آلو، دال ماش، گھی، چینی، دال چنا، بڑا اور چھوٹا گوشت مہنگے ہوگئے۔اس کے علاوہ انڈے، لہسن، ایل پی جی، پیٹرول، مٹی کے تیل اور چکن کی قیمتیں معمولی کم ہوئیں۔ فروری کے پہلے ہفتے میں اوسط مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دو چار فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں