4

ممکن ہے علیم خان کو کلین چٹ دینے، کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو: مشرف

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے علیم خان کو کلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو یہ بھی ممکن ہے علیم خان کو دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو۔ علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں ایک طرف لوگ تعریفیں اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ن لیگ پانچ سال حکومت میں رہی مجھے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ علیم خان کے بعد اگر کسی اور شخصیت پر ہاتھ ڈالا گیا تو اچھا ہے کیونکہ پی ٹی آئی پر الزام تھا کہ اپنے لوگوں کو پکڑا نہیں جا رہا اس لئے حکومت نے اس الزام کو وائٹ واش کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں