2

مسجد میں نمازیوں کو قتل کرنیوالے کینیڈین شہری کو عمر قید

کینیڈا کی مسجد پر مسلح حملہ میں 6 نمازیوں کو قتل کرنیوالے مقامی شہری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔الیگزینڈر نے جنوری 2017ء میں کینیڈا کے شہر کیوبک کی ایک مسجد میں حملہ کرکے 6 نمازیوں کو قتل اور 6 کو زخمی کردیا تھا۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔بین الاقوامی خبر ساں ادارے کے مطابق کینیڈین عدالت نے 29 سالہ نوجوان الیگزینڈر بسونیٹ کو مسجد میں 6 افراد کو قتل کرنے اور اقدام قتل کے دیگر مقدمات میں عمر قید سزا سنادی، ملزم کو 40 سال کی عمر کے بعد پیرول پر رہا کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر نے دہشت گرد کارروائی پر ملزم کو 6 بار سزائے موت یا 150 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ملزم کی کارروائی کو مذہبی منافرت کے بجائے پناہ گزینوں کیخلاف نفرت اور ملزم کی ذہنی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں