10

فون پر بینک اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہزاروں افراد کے لٹ جانے کے بعد اسٹیٹ بینک کو بالآخر ہوش آگیا اور اس نے فون کال پر شہریوں سے بینک اکاؤنٹ نمبر اور ڈیٹا حاصل کرنے والے فراڈیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فون پر خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے افراد کے نمبرز فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دئے جائیں گے جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مرکزی بینک نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ فون پر اپنے کاؤنٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔
اگر آپ کو ایسی کال موصول ہوتی ہے جس میں کال کرنے والا خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی کال کاٹ دیں۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے کنزیومر پروٹیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے شکایت درج کریں۔
اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی شکایت آن لائن یا فون پر موصول ہونے والی کال کے بارے میں آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں