5

عامر اور مادھوری کی سپرہٹ فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی مشہور زمانہ فلم ’دل‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دل‘ میں عامر خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا اور فلم عامر خان اورمادھوری کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے اُن کے کیریئر کو بڑی بلندی بخشی تاہم اس رومانوی فلم کو ایک بار پھر بنانے کی تیاریں کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار اندرا کمار کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلم ’دل‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم اب فلم کا اسکرپٹ جاندار کہانی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے جس کا نام ’دل اگین‘ رکھا گیا ہے۔فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ہدایتکار نے مرکزی کرداروں کے لئے اداکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ رواں ماہ 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں