2

شٹ ڈاؤن کا خطرہ،ٹرمپ انتظامیہ کا ڈیموکریٹس سے اتفاق نہ ہوسکا

واشنگٹن( بی بی سی)امریکہ میں نئے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ٹرمپ انتظامیہ حزب اختلاف ڈیمو کریٹس کسی معاہدے پر متفق نہ ہوسکے تو جمعہ (15 فروری )کے بعد امریکہ میں حالات پھر قابو سے باہر ہو جائیں گے ۔گزشتہ ہفتے حزب اختلاف کے ارکان صدر ٹرمپ کی بات مان کر امریکہ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے کچھ فنڈز دینے پر تیار ہو گئے تھے تاہم یہ فنڈز ٹرمپ کی خواہش سے بہت کم تھے ۔دوسری طرف 15فروری کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر دونوں جماعتوں میں تناؤ دوبارہ بڑھتا جارہا ہے ۔وہائٹ ہاؤس کے سیکرٹری جنرل مک میلفینی نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن تاحال اصولی طور پر ایک چیلنج کی صورت میں موجود ہے ۔یاد رہے کہ امریکی حکومت کا طویل ترین 35روزہ شٹ ڈاؤن 25 جنوری کو ایک سمجھوتے کے تحت 3ہفتوں کیلئے ختم ہوا تھا۔اس سمجھوتے کے متن میں لکھا گیا گیا تھا کہ متعلقہ وفاقی اداروں کو 15 فروری تک فنڈنگ فراہم کر دی جائے ۔ اس سلسلے میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم مثبت خیالات کے ساتھ پر امید ہے کہ 15فروی کی ڈیڈ لائن سے قبل کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں