5

شان مسعود ورلڈ کپ میں اپنی فارم کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں

لاہور: شان مسعود موجودہ فارم کا فائدہ ورلڈکپ میں اٹھانے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد مسلسل کرکٹ کھیلی،مہارت اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کیا، ڈومیسٹک اور اے ٹیم کے میچز میں شریک ہوا، مسلسل محنت سے کھیل میں جو بہتری آئی اس کی جھلک انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی نظر آنے لگی ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقی بیٹسمین شارٹ گیندوں پر رنز بناتے ہیں، میں نے بھی یہی حکمت عملی اپنائی، اس وجہ سے میزبان بولرز دفاع پرآگئے اور میں چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں