6

سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا تاریخی دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سولہ فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
سعودی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے تاریخی دورہ کیلئے16فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
سعودی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے دو روزہ دورہ کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
ولی عہد محمدبن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور سعودی میڈیا کے وفد کی بھی آمد ہوئی ہے،محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کادورہ کیا ۔
ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں