4

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

حمل

12فروری منگل۔ ملازمتی فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی‘ افسران بالا کی نظر میں عزت و منزلت میں اضافہ‘ ترقی یا مراعات کا حصول ممکن ہوگا۔ تبدیلی ملازمت کے خواہاں افراد کو بہتر ملازمت مل سکے گی۔

ثور

12فروری منگل۔ گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تحریر و تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میں پریشانی کا سامناکرنا پڑے گا۔ عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔

جوزا

12فروری منگل۔ وراثتی یا شراکتی لین دین کے امور حسب منشاءحل ہو سکیں گے۔ ٹریفک حادثات کا اندیشہ ہے محتاط رہیں۔ محبت میں شکوک و شبہات یا صاحب اولاد کو اولاد کی اضافی ذمہ داریوں سے واسطہ پڑے گا۔

سرطان

12فروری منگل۔ کاروباری معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ گھریلو خاندانی اور کاروباری امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

اسد

12فروری منگل۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر کے اپنے مسائل کو حل کر سکیں گے۔ اہم امور میں کامیابی کا امکان ہے۔ دور دراز کے امور میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ سفر کا امکان ہے۔

سنبلہ

12فروری منگل۔ کاروباری امور میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میںپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

میزان

12فروری منگل۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کسی دلچسپ کاروبار میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ اپنی خود اعتمادی سے اپنے پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔

عقرب

12فروری منگل۔ مستقبل کے سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ اپنی حکمت عملی سے گزشتہ پیدا شدہ مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔ سرمایہ کاری میں خاطر خواہ منافع حاصل ہو سکے گا۔

قوس

12فروری منگل۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ بچوں کے معاملات میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر عمل کر کے ہی آپ ترقی کر سکیں گے۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔

جدی

12فروری منگل۔ آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے اہم اقدامات کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔دوستوں کے ساتھ مل کر سیر و تفریح کر سکیں گے۔رومانس کے مواقع ملیں گے۔

دِلو

12فروری منگل۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ کئی سماجی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ کسی سے فضول بحث میں نہ اُلجھیں ورہ خواہ مخواہ کی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔

حوت

12فروری منگل۔ آپ کی نجی ترقی کا امکان ہے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔روپے پیسے کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ گزشتہ نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں